• 03:39
  • WAQAS ABID
محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلیٰ تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا
پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، کوز دیر، برہ دیر میں اعلیٰ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اعلامیہ
باجوڑ، بونیر، ملاکنڈ، سوات، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ سمیت تورغر اور بٹگرام میں بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔ اعلامیہ
ہری پور، بٹگرام، اورکزئی، کوہاٹ، کرم، بنوں، جنوبی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں اعلیٰ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اعلامیہ
جن اضلاع میں کورونا شرح 05 فیصد یا زیادہ ہے، ادارے بند رہیں گے۔ معاون اعلیٰ تعلیم کامران بنگش
تمام اعلیٰ تعلیمی ادارے 07 جون تک تا حکم ثانی بند رہیں گے۔ کامران بنگش
پڑھانے اور سکھانے کا عمل آن لائن طریقہ کار کے تحت ہوگا۔ کامران بنگش
کورونا شرح کم رکھنے والے اضلاع میں تعلیمی ادارے مروجہ طریقہ کار کے تحت 24 مئی سے کھل جائیں گے۔ کامران بنگش
پابندی کا اطلاق سرکاری و ذاتی مد تمام اداروں پر ہوگا۔ کامران بنگش
طلباء اور اساتذہ کرام کی صحت و تحفظ ترجیح ہے۔ کامران بنگش