پنجاب میں میٹرک کے نتائج کے حوالے سے متضاد اطلاعات زیر گردش

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق صوبے کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک کے نتائج کا اعلان رواں ماہ 31 اگست کو متوقع پے جس کے چند روز بعد میٹرک پارٹ ون یعنی نویں جماعت کے نتائج کا بھی اعلان کر دیا جائے گا


تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف فیک پوسٹس زیر گردش ہیں جس میں یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ پنجاب میں میٹرک کے نتائج کے اعلان کے حوالے سے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مشکلات کا شکار ہے جس کی وجہ سے نتائج کا اعلان ستمبر کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا، مختلف سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شئیر کی جانے والی غیر مصدقہ پوسٹس کے مطابق پنجاب بورڈز کی جانب سے اس بار نویں اور دسویں کا نتیجہ ایک ہی روز جاری کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت صبح دس بجے دہم جبکہ شام 5 بجے نہم کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا


اس حوالے سے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اعلی حکام کے ساتھ رابطہ کرنے پر واضع تردید سامنے آئی، حکام کی جانب سے زیر گردش خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا گیا ہے


واضع رہے کہ پنجاب میں میٹرک کے نتائج کے حوالے سے سٹوڈنٹس شدید ذہنی اضطراب کا شکار ہیں جس کی بنیادی وجہ نتائج میں تاخیر کے حوالے سے مختلف غیر مصدقہ خبروں کا زیر گردش ہونا ہے